Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں تحریک انصاف کا کارکنان کی گمشدگی کیخلاف احتجاج

کارکنان کو وزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روکنے کے لئے کنٹینر لگا کر سڑک بند کی گئی
شائع 02 اپريل 2023 08:09pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں تحریک انصاف کی جانب سے کارکنان کی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاج کیا گیا

کراچی میں پی ٹی آئی اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کی جانب سے سوشل میڈٰیا ٹیم کی جبری گمشدی کیخلاف وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

پولیس نے کارکنان کو وزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روکنے کے لئے کنٹینر لگا کر سڑک کو بند کیا۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سڑک کھلوانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم پی ٹی آئی نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد وزیر اعلی ہاؤس پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔

pti

imran khan

Karachi Police