Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عمران نیازی کو سب سے زیادہ خطرہ لوٹے شاہ محمود سے ہے‘

پیپلز پارٹی نے شاہ محمود کو سازش کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا، شرجیل انعام میمن
شائع 02 اپريل 2023 07:46pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی موسم دیکھ کر پارٹیاں اور قائد تبدیل کرتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کے بارے میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے شاہ محمود کو سازش کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عمران نیازی کو سب سے زیادہ خطرہ لوٹے شاہ محمود سے ہے۔

شرجیل میمن نے لکھا کہ شاہ محمود جیسے احسان فراموشوں کے لیے یہ قول قافی ہے، ”جس پر احسان کرو ، اس کے شر سے ڈرو“۔

Shah Mehmood Qureshi

imran khan

Sharjeel Inam Memon