Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی جنگ نے آئینی بحران پیدا کیا، سراج الحق

الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں، امیرجماعت اسلامی سراج الحق
شائع 02 اپريل 2023 04:17pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی جنگ نےآئینی بحران پیدا کیا الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ادارے متنازع ہورہے ہیں ملک ایسےنہیں چلےگا، سپریم کورٹ نے پہلےمرحلے میں فل بینچ کی درخواست مسترد کی پھر حکومت نے اعلان کیا کہ 3 رکنی بینچ کو مسترد کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ہرادارے کو تقسیم کیا اور آپس میں لڑایا ان دونوں کی جنگ نے ملک میں آئینی بحران پیدا کیا۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے، سیاسی درجہ حرارت میں اضافے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، بات چیت اور ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ سیاسی انتشار سےعوام اور ملک کا نقصان ہورہا ہے، تمام جماعتوں کے اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کریں گے، دنیا ترقی کررہی ہے اور ہم لڑائی میں مصروف ہیں۔

pti

PDM

Punjab KP Election Case

Politics April 1 2023