Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیصل آباد، روزے کی حالت میں آٹے کی لائن میں لگا شخص چل بسا

اصغرعلی دل کا مریض تھا، رشتہ دار
اپ ڈیٹ 02 اپريل 2023 12:39pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

فیصل آباد کےعلاقے ملت ٹاؤن میں مفت آٹا لینے کیلئے آنے والا 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

رشتہ داروں کے مطابق اصغرعلی دل کا مریض تھا اور روزے کی حالت میں آٹے کی لائن میں لگا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سستے آٹے کی فروخت بند

ریسکیو ذرائع کے مطابق گرمی اور حبس کے باعث شہری کی حالت خراب ہوئی، جاں بحق ہونے والے شخص روزے کی حالت میں تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں سستے آٹے کی فروخت بند کر دی گئی جس کے باعث صوبے بھر میں 10 کلو سستے آٹے تھیلے کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔

اس قبل ہی کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 12 افراد جاں بحق، مقدمہ درج

ڈی سی کیماڑی مختیار ابڑو کا کہنا تھاکہ تمام افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، فیکڑی کو سیل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی فیکٹری حادثہ: اندرونی دروازہ نہ کھولنابھگدڑ مچنے کا سبب بنا، پولیس

عینی شاہدین کے مطابق 500 سے زائد خواتین اور بچوں میں نقد رقم تقسیم کی جارہی تھی کہ اچانک بھگڈر مچ جانے سے پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔

Faisalabad

Flour Shortage

FREE RATION