Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گزشتہ ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں 28 فیصد اضافہ ہوا، سندھ ریونیو بورڈ

مارچ میں 19 ارب 3 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، ایس آر بی
شائع 02 اپريل 2023 11:07am
رواں مالی سال 9ماہ میں 128.20ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی، ایس آر بی - تصویر/ روئٹرز
رواں مالی سال 9ماہ میں 128.20ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی، ایس آر بی - تصویر/ روئٹرز

سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے کہا کہ مارچ 2023 کے دوران ٹیکس وصولی میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایس آر بی کے مطابق مارچ میں 19 ارب 3 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ برس مارچ میں 14.88 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔

سندھ ریونیو بورڈ نے بتایا کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں 128.20ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی اور 9 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید بتایا کہ گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں 104.8 ارب روپے وصولی ہوئی تھی۔

tax

Government Sindh

Sindh Revenue Board