Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، ڈاکٹر بیربل قتل کیس: اسسٹنٹ قرۃ العین کو حراست میں لے لیا گیا

جائے وقوعہ سے ملنے والے پستول کے خولوں کا فرانزک ٹیسٹ مکمل
اپ ڈیٹ 02 اپريل 2023 11:35am
سابق ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی اینڈ پبلک ہیلتھ ڈاکٹر بیربل گنانی - تصویر/ سوشل میڈیا
سابق ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی اینڈ پبلک ہیلتھ ڈاکٹر بیربل گنانی - تصویر/ سوشل میڈیا

کراچی میں ڈاکٹر بیربل کے قتل کی تحقیقات میں ان کی اسسٹنٹ قرۃ العین کو قتل کے شُبہ میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس زرائع کی جانب سے بتایا گیا ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قرۃالعین کو پولیس حکام نے باقاعدہ حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب پولیس زرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ قرۃ العین کو پولیس حراست میں گارڈن تھانے منتقل کیا گیا ہے۔

کل گارڈن پولیس اسٹیشن میں ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا مقدمے کے متن میں قرۃ العین پر مقتول ڈاکٹر کے بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

پولیس ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے قرۃ العین کو آج رات وومن تھانے صدر میں زیر حراست رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر بیربل کے قتل کے حوالے سے تحیقاتی اور تفتشی حکام باریک بینی سے تفتشی کر رہے ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتشی حکام کی جانب سے کراچی کے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہے۔

جائے وقوعہ سے ملنے والے پستول کے خولوں کا فرانزک ٹیسٹ مکمل

جائے وقوعہ سے ملنے والے پستول کے خولوں کا فرانزک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ہے اسی حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ماضی میں استعمال نہیں ہوا۔

ذرائع مزید بتایا کہ پولیس کو واقعہ میں زخمی قرۃالعین کے سابقہ منگیتر کی تلاش ہے کیونکہ پولیس نے قرۃالعین کے سابقہ منگیتر زبیر کو شامل تفتیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد سےم لزم فرار ہے اور گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ملزم کوجلد گرفتارکرلیا جائے گا۔

Murder

Karachi Crime

Dr Birbal Genani