Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف رمضان کے آخری عشرے میں فرمانروا کی دعوت پر سعودی عرب جائیں گے

ن لیگی قائد نے دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی ہے اور ان کے جلد روانہ ہونے کا امکان ہے۔
شائع 01 اپريل 2023 11:47pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرعمرہ کیلئے روانہ ہوں گے، اور بطور شاہی مہمان سعودی عرب میں قیام کریں گے۔

ن لیگی قائد نے دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی ہے اور ان کے جلد روانہ ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیر علاج ہیں۔ ن لیگ کے کئی رہنما متعدد بار کہہ چکے ہیں ڈاکٹروں نے انہیں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے اس لئے وہ پاکستان واپس نہیں آسکتے۔

Nawaz Sharif

Saudi Arabia

Shah Salman Bin Abdul Aziz