Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اعلیٰ عدالتوں میں تقرری اور الیکشن کا اختیار پارلیمنٹ کو دینا ہوگا، فیصل کنڈی

آئینی معاملات دیکھنے کے لئے آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے، پی پی رہنما
شائع 01 اپريل 2023 09:03pm
رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی۔ فوٹو — فائل
رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی۔ فوٹو — فائل

وزیر مملکت اور ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کندی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں تقرری اور عام انتخابات کا اختیار پارلیمنٹ کو دینا ہوگا۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک شخص نےملک میں انتشار برپا کر رکھا ہے، عمران خان کی خواہش پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی کی وجہ سے جمہوریت بحال ہوئی، یوسف رضا گیلانی نے وزارت عظمیٰ کی قربانی دی، افتخار چوہدری نے جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آئینی معاملات دیکھنے کے لئے آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے، البتہ اعلیٰ عدالتوں میں تقرری اور عام انتخابات کا اختیار پارلیمنٹ کو دینا ہوگا۔

PDM

PPP

Punjab KP Election Case

faisal kundi