Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اور رانا ثنا کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ سے جواب طلب

رانا ثنا اللہ نے انٹرویو میں عمران خان کو جان سے مارنے یا مروانے کی بات کی، درخواست گزار
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2023 09:30pm

کراچی کے ملیر کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے عمران خان کے خلاف بیانات پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ملیر سٹی کو مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت میں7 اپریل کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے انٹرویو میں عمران خان کو جان سے مارنے یا مروانے کی بات کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ اپنی لیڈر مریم نواز کے احکامات پر عمل پیرا ہیں۔

استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو بیان ریکارڈ کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔

Maryam Nawaz

Rana Sanaullah

FIR

Malir Court