Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران سے دہشت گردوں کا پاکستانی سرحدی دستے پر حملہ، 4 اہلکار شہید

ایرانی حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2023 06:49pm
فوٹو ــ ٹوئٹر/ پاکستان آرمڈ فورسز نیوز
فوٹو ــ ٹوئٹر/ پاکستان آرمڈ فورسز نیوز

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ایران سے پاکستانی سرحد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایران سے پاکستانی سرحد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں کی جانب سے ضلع کیچ کےعلاقے جلگائی میں فورسز پر حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ایران سے پاکستانی بارڈر پٹرول فورس پر حملہ کیا گیا۔ دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں نائیک شہیراحمد، لانس نائیک محمداصغر، سپاہی عرفان اور سپائی عبدالرشید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایران سے پاکستانی بارڈر پٹرول فورس پر حملے کے بعد ایرانی حکام سے ضروری رابطہ کیا جارہا ہے، مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات پر زور دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، انشااللہ اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

وزیر داخلہ نے شہید ہونے والے چار سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وطن کے بیٹے اپنی سرزمین کی حفاظت کیلئے جانیں نچھاور کر رہے ہیں، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

ISPR

Pakistan Law and order situation

Pak Iran Border