Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں 12ماہ سے گورننس نہیں عمران خان کا خوف ہے، حماد اظہر

نوازشریف لندن میں بیٹھ کردھمکیاں دے رہاہے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 01 اپريل 2023 03:43pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 12ماہ سے ملک میں گورننس نہیں عمران خان کاخوف ہے، دن رات کوششیں ہورہی ہیں غیرفعال حکومت کو طول دیاجائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کاکھیل کھیلا جارہا ہے،غریب پرکوئی بات نہیں ہورہی سرکاری آٹا60روپے سےبڑھ کر130روپےکاہوگیاہے گزشتہ سال اسی عرصےمیں مہنگائی کی شرح12.7فیصد تھی آج 12ماہ بعد35.4فیصدمہنگائی کی شرح ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12ماہ میں کھانےپینےکی اشیاکی قیمتوں میں47فیصداضافہ ہوا گزشتہ سال آٹے کی 20کلوکی بوری1180روپےکی تھی، گزشتہ12ماہ سےملک میں گورننس نہیں عمران خان کا خوف ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ دن رات کوششیں ہورہی ہیں غیرفعال حکومت کو طول دیاجائے انہوں نےسوچاآٹےکاٹرک چوک پرکھڑاکریں تاکہ سیاست چمکے لیکن آٹے کی تقسیم کےدوران درجنوں لوگ جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لاکھوں لوگ بیروزگارہوچکے ہیں موجودہ حکومت میں صنعتیں بندہونے سےلوگ بیروزگارہوئے، آئی ایم ایف کا معاہدہ ہمیں دور دور تک نظرنہیں آرہا، نوازشریف لندن میں بیٹھ کردھمکیاں دے رہا ہے،خام مال کی امپورٹ پراسحاق ڈار نے پابندی لگائی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارن ایکس چینج کے ریزرومیں بھی کمی ہوچکی ہے ایک شخص جھوٹے اسٹامپ پرباہربیٹھا ہے وہ دھمکیاں دے رہاہے، وہ کہتا ہےاگرعدالت کے حکم پر الیکشن ہوا توڈالر500 کا ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ خود بھاگا ہوا ہے یہاں پرعدالتوں کودھمکیاں دے رہے ہیں موجودہ حکومت نےعوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔

pti leader

Hammad Azhar