Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے،استدعا
شائع 01 اپريل 2023 03:11pm
بشریٰ بی بی کی سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ - تصویر/ سوشل میڈیا
بشریٰ بی بی کی سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ - تصویر/ سوشل میڈیا

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکنے سے استدعا کی گئی ہے۔

بشریٰ بی بی نےعدالت میں نیب کی طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا اور عدالت سے16،17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قراردینے کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔

bushra bibi

ٰImran Khan