Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ نے مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی تشکیلِ نو کا آغازکردیا

مریم نوازکی نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت
شائع 01 اپريل 2023 02:20pm
مریم نواز - تصویر/ فیس بُک
مریم نواز - تصویر/ فیس بُک

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی تشکیل نو کا آغاز کردیا، مریم نواز نے نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایک بار پھرآغازکیا جارہا ہے جس نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا۔

مریم نواز نےاپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کیوآر کوڈ اسکین کریں متحرک اور فعال تنظیم کا حصہ بنیں، پاکستان کو مضبوط، فعال، ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔

PMLN

Maryam Nawaz