Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور، سابق ایس پی فرحت عباس گھرکے سامنے قتل، مقدمہ درج

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھتیجے سلمان طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2023 06:02pm
سابق ایس پی پولیس چوہدری فرحت عباس - تصویر/ سوشل میڈیا
سابق ایس پی پولیس چوہدری فرحت عباس - تصویر/ سوشل میڈیا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق ایس پی پولیس چوہدری فرحت عباس کو گھر کی دہلیز پرگولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔

مقتول فرحت عباس ستمبر 2020 میں پولیس سے بطور ایس پی ریٹائرڈ ہوئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرحت عباس کوگھرکی دہلیز پرگولیاں ماری گئیں ہیں۔

ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوارملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، ملزم نے مقتول پر گاڑی میں بیٹھتے ہوئے فائرنگ کی ہے۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھتیجے سلمان طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت عمل میں لائی جارہی ہے، واقعہ میں ملوث ملزم کوجلد گرفتار کرلیا جائے گا، تمام پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل سابق ایس پی پولیس کے قتل کا سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال بھجوادیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرحت عباس کو گھر کے قریب قتل کیا گیا ہے حملہ آور اکیلا اور موٹر سائیکل پرسوار تھا۔

سی سی پی او لاہورنے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

lahore

Punjab police

Farhat Abbas Murder