جسٹس مسرت ہلالی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
جسٹس مسرت ہلالی کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، جہاں نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ چارج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنر خیبرپختونخوا حاجی علام علی نے ان سے حلف لیا۔
مزید پڑھیں: جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بنانے کا امکان
جسٹس مسرت ہلالی نے جامعہ پشاور کے خیبر لاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے 1983 میں وکلالت کا آغاز کیا۔
جسٹس مسرت ہلالی 1988 میں ہائیکورٹ اور 2006 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنی تھیں۔
مزید پڑھیں: جسٹس روح الامین نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
جسٹس مسرت ہلالی کو 2013 میں بطور پشاور ہائیکورٹ جج تعینات کیا گیا، اس کے ساتھ ہی وہ خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن موحولیاتی تحفظ ٹریبونل اور پہلی خاتون محتسب بھی رہ چکی ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون ایگزیکٹیو ممبر بھی رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کو صرف ایک دن کیلئے ملے گا نیا چیف جسٹس
وکلاء نے بھی جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسرت ہلالی کئی خواتین کے لئے مثال ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مستقل چیف جسٹس کی تعنیاتی تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہی گی۔
Comments are closed on this story.