مفتی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ میں پولیس کا انٹیلی جنس افسر گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں مفتی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ میں پولیس افسرملوث نکلا۔
مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری دینے والے پولیس کے انٹیلی جنس افسر محمد عتیق گرفتار کرلیا گیا، ملزم عتیق نے کرائے کے قاتلوں کو دو مزید افراد کے قتل کی سپاری دے رکھی تھی۔
ملزم افسر عتیق کا ٹرانسفر حال ہی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے میں کیا گیا تھا، اور وہ کئی حساس اور اہم مقامات پر ڈیوٹیاں بھی دیتا رہا تھا۔
گزشتہ دنوں مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سُپاری مبینہ طور پر پولیس کے افسرمحمد عتیق نے دی تھی، جبکہ ملزم پولیس افسرکی تصویر اور شناختی دستاویزات آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
پولیس افسرعتیق مفتی عبدالقیوم کے قتل کی واردات براہ راست سی سی ٹی وی کیمرے پر دیکھتا رہا اور قتل بھی ملزم عتیق کے گھرکے سامنے ہی کیا گیا۔
ملزم پولیس افسرقتل کی واردات سے قبل وہ ملزمان سے رابطے میں تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی، فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق، ملزمان فرار
یاد رہے کہ مفتی عبدالقیوم کو گلستانِ جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جو پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن بھی تھے۔
Comments are closed on this story.