Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہنڈرڈ لیگ میں بابراعظم کو شامل نہ کرنے پر جیمز اینڈرسن بول پڑے

میں ہوتا تو بابراعظم کی دگنی قیمت لگاتا، انگلش کرکٹر
شائع 01 اپريل 2023 09:39am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ کرکٹ پاکستان
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ کرکٹ پاکستان

انگلش فاسٹ بولرجیمز اینڈرسن نے دی ہنڈرڈ لیگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو پک نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں جیمز اینڈرسن نے کہاکہ بابرکو ہنڈر ڈ لیگ میں پِک نہ کیے جانے پر حیران ہوں، میں ہوتا تو بابراعظم کی دگنی قیمت لگاتا، میں اسے اپنی فرنچائز میں شامل کرنے کے لئے سارا بجٹ لگا دیتا۔

انگلش فاسٹ بولر نے کہا کہ ممکن ہے بابر اعظم کو سیزن کے لئے مکمل دستیاب نہ ہونے پر کسی نے پک نہیں کیا۔

رپورٹس کے مطابق دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

واضح رہے کہ بابراعظم کو دی ہنڈرڈ لیگ کے ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا تھا۔

ڈرافٹنگ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے، انہیں ویلش فائر نے ایک لاکھ پاؤنڈ میں پِک کیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف بھی 60 ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر کا حصہ بنے جبکہ اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو 40 ہزار پاؤنڈ میں پِک کیا اور شاداب خان بھی ایک لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس کا حصہ بنے۔

babar azam

James Anderson

the hundred league

english cricket league