جمائما نےگھرمیں گھسنے والوں کاتعلق پی ٹی آئی مخالف مظاہرین سےجوڑدیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اورآنجہانی ارب پتی بزنس مین سرجیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی جمائما نے اپنے گھرمیں گھسنے کی کوشش کا الزام پی ٹی آئی مخالف مظاہرین پر عائد کردیا۔
جمائماکے گھرمیں چند روز قبل نامعلوم افراد کی داخلے کی کوشش کی تحقیقات جاری ہیں۔ جمائما نے اسکاٹ لینڈ یارڈ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے گزشتہ نومبر میں مظاہرین کی جانب سے ان کے بیڈروم میں گھسنے کی پریشان کن دھمکیوں کو نظرانداز کیا تھا۔
چند روز قبل جمائما گولڈ اسمتھ نے انکشاف کیا تھا کہ سینٹرل لندن میں ان کے گھر میں کچھ نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی۔ ٹوئٹر پر سی سی ٹی وی سے حاصل تصاویرشیئر کرتے ہوئے جمائما نے درخواست کی تھی کہ اگر کوئی ان 2 نوجوانوں کو جانتا ہے تو آگاہ کرے۔ دونوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔
واقعے کی رپورٹ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے درج کی تھی، جمائما کا کہناتھا کہ واقعے کے چند روز بعد دو افراد نے دوبارہ اُن کے گھر میں دن دہاڑے گھسنے کی کوشش کی، وہ نہیں جانتی کہ آیا دونوں واقعات میں ملوث افراد ایک ہی ہیں یا یہ علیحدہ واقعات ہیں۔
جمائما نے اسکاٹ لینڈ یارڈ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے گزشتہ نومبر میں مظاہرین کی جانب سے ان کے بیڈروم میں گھسنے کی پریشان کن دھمکیوں کو نظرانداز کیا تھا۔
واضح رہے کہ لندن کے جنوب مغربی علاقے رچمنڈ پارک کے قریب واقع جمائما کےگھر کے باہردرجنوں مشتعل مظاہرین باقاعدگی سے جمع ہوتے رہتے ہیں اور ان کے سابق شوہر اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔
کئی بار کیے جانے والے ان مظاہروں میں جمائما اور ان کے بچوں کے خلاف پریشان کن دھمکیاں بھی شامل ہیں۔
میٹروپولیٹن پولیس سے اپیل کرتے ہوئے جمائما نے زور دیا کہ وہ ان کے سابق شوہر(عمران خان ) کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کے بعد ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرے۔
Comments are closed on this story.