Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں اضافہ

ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 5 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2023 10:35am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا گیا۔

حکومت نے ڈیزل پر ریلیف کی بجائے لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا، ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 5 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔، ڈیزل پر لیوی 45 روپے سے بڑھا کر 50 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے فی لٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

پیٹرول پر لیوی پہلے سے ہی 50 روپے فی لٹر کی شرح سے عائد ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 13 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 2 روپے 83 پیسے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے کمی کی ہے۔

IMF

Petroleum products

Petroleum Levy