Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

17 ہزار 389 امیدوار تمام سات پرچوں میں کامیاب ہوئے، ناظم امتحانات
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2023 12:21am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے ناظم امتحانات نے کہا کہ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 38 ہزار 126امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جب کہ 36 ہزار 849 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

ناظم امتحانات کے مطابق ان امتحانات میں 17 ہزار 389 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 6 ہزار 820 امیدوار چھ پرچوں میں اور 4 ہزار 278 امیدوار پانچ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

اس کے علاوہ 2 ہزار 937 امیدوار چار پرچوں میں، 2 ہزار 184 امیدوار تین، 1 ہزار 625 امیدوار دو پرچوں میں جبک ہ 1ہزار 73 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

karachi

intermediate exams