Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں اٹھا دیا

پاکستانی مستقل مندوب نے او آئی سی گروپ کی طرف سے معاملہ اٹھایا
شائع 31 مارچ 2023 07:41pm
ٖفوٹوــ فائل روئٹرز
ٖفوٹوــ فائل روئٹرز

پاکستان نے تین یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھا دیا۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان نے 3 یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ اٹھا دیا۔

پاکستانی مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے او آئی سی گروپ کی طرف سے یہ معاملہ اٹھایا۔ خلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس سال قرآن پاک کی بے حرمتی کے 5 پانچ واقعات ہوئے جس سے او آئی سی ممالک کے 2 ارب انسانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

United Nations

UN Human Rights Council

Pakistan foreign policy