Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احد رضا میر مشہور سیریز انسپیکٹر جمشید میں نظر آئینگے

اس فلم کی ہدایتکاری فہد نور سرانجام دیں گے
شائع 31 مارچ 2023 06:18pm

پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر جلد اشتیاق احمد کی سیریز پر بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

معروف اداکارہ احمد رضا میر پاکستان کے نامور نامہ نگار اشتیاق احمد کی مشہور سیریز ”انسپیکٹر جمشید“ پر مبنی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے ۔

انسپکٹر جمشید پر مبنی اس سیریز میں احد رضا میر کے ساتھ عمیر رانا اور انوشےعباسی بھی اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے جبکہ اس فلم کی ہدایتکاری فہد نور سرانجام دیں گے اور اسے کریٹرز ون پروڈیوس کریں گے ۔

یاد رہے کہ احدرضا میر آخری مرتبہ نیٹ فلکس پر غیر ملکی فلم“ ریزیڈینٹ ایول سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرتے نظر آئے تھے جبکہ انہیں گزشتہ برس رمضان میں جاری ہونے والے پاکستانی ڈرامہ سیریل “ ہم تم “ میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

Ahad Raza Mir