Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی فلموں نے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا

فیسٹیول میں فلم ’جوائے لینڈ‘ نے 4 ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں
شائع 31 مارچ 2023 04:51pm

پاکستان کی 2فلموں نے مزید 2 عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیے، ان فلموں میں سرمد کھوسٹ کی فلم ”کملی“ اور صائم صادق کی فلم ”جوائے لینڈ“ شامل ہے۔

پاکستانی فلموں اور فنکاروں نے یہ ایوارڈ 4 روزہ موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں جیتے ہیں، جہاں جمائمہ خان کی پروڈیوس کردہ فلم ”واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ“ نے بھی عالمی ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اس تقریب میں فلم ’جوائے لینڈ‘ نے 4 ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں بہترین بین الاقوامی فلم فیچر، بہترین اسکرین پلے، بہترین ساؤنڈ ڈیزائن اور بہترین اداکارہ شامل ہیں۔

انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق اداکارہ ثانیہ سعید کو فلم ’کملی‘ میں متاثرکن کارکردگی پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیاء فلم فیسٹیول میں کینیڈاسمیت امریکا، برطانیہ، بھارت، پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال اور کریبین کی فلمیں پیش کی گئی تھیں۔

joyland

Kamli