Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

ایل پی جی کی قیمت میں 49 روپے فی کلو کمی، نوٹیفکیشن جاری
شائع 31 مارچ 2023 04:06pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 49 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ملک میں ایل پی جی صارفین کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔ ایل پی جی کی قیمت 49 روپے فی کلو کمی کے بعد 229 روپے کلو مقرر کردی گئی، اوگرا نے نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 576 روپے اور کمرشل سلنڈر 2214 روپے سستا ہوگیا۔

نئی قیمت کے اطلاق کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 702 روپے اور کمرشل سلنڈر 10 ہزار 397 روپے میں فروخت ہوگا۔

gas load shedding

Oil and gas

LPG Prices