نیپرا نے فی یونٹ بجلی پر 3 روپے 23 پیسے سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی
نیپرا نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
بجلی صارفین کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ نیپرا نے بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی ہے، اور حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں سرچارج کی مد میں مزید اضافے کا امکان
نیپرا حکام کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا۔
بجلی پر اضافی سر چارج عائد کرنے کی درخواست کی منظوری قانونی رائے سے مشروط
فیصلے کے مطابق اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو صنعتی کمرشل اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا، جب کہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی اس چارج کا اطلاق ہوگا۔
آئی ایم ایف قرض کیلئے بجلی بلوں پر بھاری سرچارج لگانے کی منظوری
نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس سال جون تک حکومت 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی، اور آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.