Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسموگ تدارک کیس: عید تک بیکریوں کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت

ایمپوریم مال کے اردگرد غیر قانونی پارکنگ فوری سیل کرنے کا حکم
شائع 31 مارچ 2023 11:57am

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں عید تک بیکریوں کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لئے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

جسٹس شاہد کریم نے شہر میں جگہ جگہ انڈر پاسز بنانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ جہاں دل کرتا ہے انڈر پاس بنا دیتے ہیں، انڈر پاس کی بجائے اگر سڑکوں کی ری ماڈلنگ ہو جائے تو تمام مسائل حل ہو جائیں، ٹریفک پولیس کو تو لوگ کچھ سمجھتے ہی نہیں، ٹریفک پولیس کو مزید طاقتور کرنے کی ضرورت ہے، دبئی میں اگر کوئی ٹریفک والا کسی کو روک لے تو کسی کی جرات نہیں ہوتی کہ بات کر جائے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ رمضان المبارک میں بیکریوں کو رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے عید تک بیکریوں کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ ایمپوریم مال کے اردگرد غیر قانونی پارکنگ فوری سیل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

Lahore High Court

Eid

justice shahid kareem

smog case

bakaries