Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سبی اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوا، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2023 01:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا، اور سبی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 29 سالہ سپاہی ارشاد اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، 4 دہشت گرد، 3 زیرحراست ملزمان ہلاک

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع سبی کےعلاقے نوشمان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں دہشت گردوں کی جانب سے فورسز پر فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، علاقے میں کوئلے کی کان کے مالکان کو ہراساں کرنےکی معلومات ملی تھیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو روکا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور اس تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا،جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

rawalpindi

ISPR

North Waziristan

Terrorist

security forces operation