بھارت: مندر حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندور کے بیلیشور مہادیو مندرمیں کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مذہبی تہوارکے باعث گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے کے وقت مندرمیں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، ہجوم کے باعث مندر کے کنویں پربنایا گیا فرش وزن نہ سہار سکا اور ٹوٹ گیا۔فرش ٹوٹنے سے سیکڑوں لوگ کئی فٹ گہرے کنویں میں جا گرے جس کے باعث اب تک 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اندور کے کلکٹر الیاراجا ٹی نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے حوالے سے بتایا کہ “ کُل 35 لوگ ہلاک ہوئے، ایک لاپتہ ہے جبکہ 14 افراد کو بچا لیا گیا جن میں سے 2 علاج کے بعد بحفاظت گھرواپس آچکے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔’
انہوں نے بتایا کہ طویل ریسکیو آپریشن جمعرات کو تقریباً 12:30 بجے شروع کیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔
نجی ٹرسٹ کے زیر انتظام چلایا جانے والا مندر اسنیہ نگر میں واقع ہے جو اندور کی قدیم ترین رہائشی کالونیوں میں سے ایک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اندور میونسپل کارپوریشن رہائشیوں کی شکایت پر کارروائی کرتی تو اس سانحہ کو ٹالا جا سکتا تھا۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے حادثے میں ہلاک افراد لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی واقعے پراپنی ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کیا۔
بیلیشور مہادیو مندر تقریباً 4دہائیاں قبل کنویں کو ڈھانپنے کے تعمیر کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.