Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہ آنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایک بار پھر پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار
شائع 31 مارچ 2023 09:31am
فوٹو۔۔ اے سی سی
فوٹو۔۔ اے سی سی

ایشیا کپ 2023 کے لئے بھارت پاکستان نہ آنے کے بہانے ڈھونڈنے اور اپنی من مانی کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2023 کا انعقاد پاکستان میں ہونے کا امکان

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے 2 ممالک میں انعقاد پرغور نہیں کرے گی، اس سے بجٹ بڑھ جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر قائم ہیں، ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای یا قطر میں ہوگا، پاکستان کو بھی اپنے میچز کسی ایک ملک میں کھیلنا پڑیں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: بھارت کے انکار کے بعد پاکستان بھی آنکھیں دکھانے لگا

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں کرانے سے انکارکردیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے میچز بنگلادیش میں کرانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: ہربھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ کیوں دیا؟

Pakistan Cricket Team

BCCI

mumbai

Indian cricket team

Asia cup

pak vs ind

ODI World Cup