Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ

وہ رواں سال ٹی 20 بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی نمائندگی کریں گے
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2023 11:29am
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ ہوگیا۔

شاہین شاہ آفریدی رواں سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رواں سال 20 مئی سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو بھی بطور غیر ملکی کرکٹر ناٹنگھم آؤٹ لاز کا حصہ ہیں۔

ناٹنگھم شائر کے ہیڈ کوچ پیٹر مورز کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں ہمیں ایک عالمی معیار کا کھلاڑی ملا ہے جس نے بڑے اسٹیجز پر خود کو ثابت کیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتا ہے اور شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔

حال ہی میں لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کی قیادت میں مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا ہے،

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi

fast bower

contract

nottinghamshire county cricket club