Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم نے مسجد نبوی اور حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کردیں

حارث نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی جبکہ بابر بھی عمرہ کیلئے سعودی عرب میں موجود
شائع 31 مارچ 2023 09:01am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مسجد نبویﷺ اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

حارث رؤف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوئے تصویر شیئر کی اور کیپشن میں الحمداللہ لکھا۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی عمرہ کی ادا کرنے کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

مسجد نبوی کے احاطے میں لی گئی تصویر بابر اعظم نے ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں گنبد خضرا کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا: ”بعد از خدا بزرگ توئی، قصہ مختصرـ“

خیال رہے کہ حارث رؤف کے ساتھ بابراعظم ، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فخر زمان کو افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آرام دیا گیا تھا۔

babar azam

Saudi Arabia

Pakistan Cricket Team

Haris Rauf

umrah

fast bower