Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے
شائع 31 مارچ 2023 08:29am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

اوکاڑہ کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جبکہ 4 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے جبکہ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ “

Police Encounter

Okara

4 robbers killed