Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں جمعہ کو مفت آٹا سکیم کے تمام ڈسٹریبیوشن سینٹرز بند کرنے کا فیصلہ

اہل افراد ڈسٹریبویشن سینٹرز سے بروز ہفتہ حسب معمول مفت آٹا حاصل کرسکیں گے.
شائع 30 مارچ 2023 11:23pm

پنجاب حکومت نے جمعہ کو صوبے بھر میں مفت آٹا سکیم کے تمام ڈسٹریبیوشن سینٹرز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق جمعہ کے روز پنجاب بھر میں مفت آٹا سکیم کے تمام ڈسٹریبیوشن سینٹرز بند رہیں گے۔

حکومت کی جانب سے ڈسٹریبیوشن بند رکھنے کا فیصلہ آٹا سپلائی چین کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

رمضان مفت اسکیم کے اہل افراد ڈسٹریبویشن سینٹرز سے بروز ہفتہ حسب معمول مفت آٹا حاصل کرسکیں گے۔

Punjab Flour Distribution