Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے کارکنان کے اغوا کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

ہر کوئی جانتا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف فسطائیت کی اس لہر کے پیچھےکون ہے، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 30 مارچ 2023 11:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جمعہ (31 مارچ) کو پارٹی کارکنان کے اغوا کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

ایک ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا کہ تحریک انصاف کل کارکنان کے اغواء کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گی، لہٰذا ہمارے تمام لوگ نکلیں اور اس پُرامن احتجاج میں شامل ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور ہر کوئی جانتا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف فسطائیت کی اس لہر کے پیچھےکون ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اس فسطائیت کے خلاف کھڑے ہوں گے، آخری گیند تک مقابلہ کریں گے اور خود پر مسلط کئے جانے والے مجرموں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا کہ پاکستان کو سیاسی و معاشی تباہی کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ صاف شفاف انتخابات ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی نے اپنے بھائی کی بازیابی اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں وفاقی و صوبائی حکومت اور پولیس کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 6 روز ہوگئے لیکن پتہ نہیں کہ مظہر مشوانی کہاں ہے، غیر قانونی گرفتاری کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو اظہر مشوانی کی بازیابی اور انہیں فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کرے۔

imran khan

protest

pti social media head