Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائشگاہ پر افطار، نماز بھی پڑھائی

برطانوی اور اسکاٹش حکومتوں کو پالیسی معاملات پر مل کر کام کرنا چاہیے، برطانوی وزیراعظم
شائع 30 مارچ 2023 10:25pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

اسکاٹ لینڈ کے نو منتخب پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خاندان کے ہمراہ سرکاری رہائشگاہ بیٹ ہاؤس اڈنبرا پہنچ گئے۔

اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے بیوٹ ہاؤس اڈنبرا میں اپنے اہل خانہ کے افطار کی اور نماز کی امامت بھی کی، اس دوران ان کی فیملی کے افراد بھی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق حمزہ یوسف کے اسکاٹش فرسٹ منسٹر بننے پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے انہیں ٹیلیفون پر مبارکباد پیش کی۔

اس ضمن میں حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے گفتگو تعمیری تھی، برطانوی وزیراعظم سے کہا کہ لندن کواسکاٹش عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔

حمزہ یوسف نے بتایا کہ رشی سونک کا کہنا تھا کہ برطانوی اور اسکاٹش حکومتوں کو پالیسی معاملات پر مل کر کام کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ 37 سالہ حمزہ یوسف مغربی یورپی ملک کی حکومت اور اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سب سے کم عمر سربراہ ہیں۔

Rishi Sunak

hamza Yusuf

Scottish First Minister