Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کرا دیا

گزشتہ روز وزیراعظم نے کراچی میں گیس فراہمی کی شکایات کا سخت نوٹس لیا تھا.
شائع 30 مارچ 2023 09:38pm

وزیراعظم شہباز شریف کے ہنگامی اجلاس میں کراچی کے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا گیا، اجلاس میں کراچی میں رمضان کے دوران گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے سحروافطار میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گیس فراہمی کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانا چاہئے تھی۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے کراچی میں گیس فراہمی کی شکایات کا سخت نوٹس لیا تھا، وزیراعظم کے گزشتہ روز کے احکامات پر ہنگامی عمل درآمد کیا گیا۔

آج وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں گیس تعطل کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے گیس فراہمی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرنے اور کوئی کوتاہی نہ برتنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

ساتھ ہی سحروافطار میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔

karachi

gas load shedding

PM Shehbaz Sharif