Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی وہ پکڑی گئی، مریم نواز

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کے سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2023 07:38pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز ر مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹوئٹ کے ردعمل میں جوابی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹ میں حکومت کو تنقید کا نشانا بنایا تھا جس کے جواب میں مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔ بات یہ کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ!

دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کے سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔

مقامی وکیل شاہد رانا نےسنگل بنچ کےفیصلےکےخلاف اپیل لاہورہائیکورٹ میں دائر کردی۔ اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے میڈیا کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کی ان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار نے اپیل میں مؤقف اپنایا کہ مریم نواز کےخلاف درخواست کو سنگل بنچ نے مسترد کیا، سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

pti

Maryam Nawaz

Contempt of Court