Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرینیتی چوپڑا نے شادی کی خبروں پر کیا ردعمل دیا؟

شادی کا سوال پرینیتی چوپڑا کا ہر جگہ پیچھا کرنے لگا
شائع 30 مارچ 2023 04:57pm

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور سیاست دان راگھوچڈھا کے تعلقات کے بارے میں آج کل بھارتی میڈیا پرخبریں گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی دن کی چہ مگوئیوں کے بعد عام آدمی پارٹی کے ایک اور سیاستدان سجیو اروڑہ نے دونوں کے تعلق کی تصدیق کر دی ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق سنجیو اروڑہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو ان کے تعلق پر مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ’پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو دلی مبارکباد۔ آپ کا تعلق محبت اور خوشیوں سے بھرپور رہے اور یہ ساتھ ہمیشہ کا ہو نیک تمنائیں‘۔

اسی دوران پری نیتی چوپڑا کو ڈیزائنر منیش ملہوترا کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا جس کے بعد اب یہ خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ اداکارہ جلد ہی راگھو چڈھا سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

پری نیتی چوپڑا کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ ڈیزائنر کے پاس اپنی شادی کے جوڑے کے انتخاب کے لیے گئی ہیں۔

Parineeti