Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

دکان میں مل کر افطار کرنے والے افراد کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ویڈیو وائرل

تمام افراد دکان میں افطار کررہے تھے کہ ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا
شائع 30 مارچ 2023 04:01pm

فیڈرل بی ایریا میں افطار کے وقت ڈکیتوں نے تسلی سے روزہ داروں کو لوٹا اور فرار ہوگئے۔

کراچی میں ڈکیتوں نے روزے داروں کا افطار کرنا بھی مشکل کردیا، فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں افطار کے وقت ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغی کی دوکان پر کام کرنے والے 9 افراد مل کر روزہ افطار کررہے ہیں، اسی دوران دو مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوتے ہیں، اور سب سے پہلے کیش کاؤنٹر کا صفایا کرتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ مسلح ملزم اطمینان سے 9 افراد کی جیبوں سے بھی نقدی نکالتا ہے، اور اس دوران خوف میں مبتلا روزے دار افطار بھی کرتے رہے، جب کہ دونوں ملزمان نو افراد سے نقدی اورموبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

karachi

Robbery