Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’دادل‘ کا ٹریلر دیکھیں

ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم میں سونیا حسین اور محسن حیدر عباس مرکزی کردار ادا کریںگے
شائع 30 مارچ 2023 03:10pm

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونیا حسین اور گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی نئی ٰایکشن تھرلر فلم “ دادل “کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم ”دادل“ عید الفطر پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، جس میں سیریل کلر کا کردار اداکرتی سونیا حسین کو ایک نئے روپ میں دیکھا جائے گا۔

اس فلم کی کاسٹ میں معروف اداکار محسن عباس حیدر ، سونیا حسین،شمعون عباسی ،عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری اور تحریر ابو علیحہ نے کی ہے۔

ایکشن سے بھرپور اس فلم میں محسن عباس پولیس آفسر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ سونیا حسین ایک سیریل کلر کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

Daadal