رمضان المبارک پر سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ
پاکستانیوں کے لئے تحفہ فراہم کرنے پر خوشی ہے، سعودی حکومت
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا ہے۔
سعودی سفارت خانے میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی حکام کے حوالے کیں، جس کوحکومتی نمائندے کی جانب سے وصل کیا گیا۔
کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پرفراہم کی کی گئی ہیں، جو ہرسال روایات کے طور پر تحفے میں دی جاتی ہیں، ساتھ ہی سعودی حکومت کی جانب سے پیغام دیا کہ پاکستانیوں کے لئے تحفہ فراہم کرنے پر خوشی ہے۔
اس سے پہلے بھی سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سینیٹ نے ملک میں سیلاب متاثرہ علاقوں امداد تقسیم کی اور 25 ہزار سے زائد خاندانوں کے ونٹرکٹس بھی فراہم کی تھی۔
Saudi Arabia
Ramadan 2023
مقبول ترین
Comments are closed on this story.