Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

نیپرا اتھارٹی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کرلی
شائع 30 مارچ 2023 12:47pm

کے الیکٹرک صارفین کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بری خبر ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی مزید 1 روپے 66 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا میں چئیر مین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی بجلی 1 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیپرا اتھارٹی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر لی ہے، اور ایف سی اے کی مد میں تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، قیمتوں میں اضافہ فروری کے ایف سی اے پر ہوگا۔

دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی۔

نیپرا نے بجلی 6 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، تاہم اس اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوران سماعت نیپرا حکام نے تھر کول سے مکمل بجلی نیشنل گرڈ میں شامل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ فروری میں میرٹ خلاف ورزی سے 6 ارب 55 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑا، ٹرانسمیشن لائن کی وجہ سے5ارب 6کروڑ90لاکھ روپے کااضافی بوجھ پڑا، کیا این ٹی ڈی سی کی مستقبل کی کے حوالے سے کوئی پلاننگ ہے۔

nepra

WAPDA

K-Electric