Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں ہیلتھ کارڈ سہولت ختم کرنے کی دھمکی

پنجاب ہیلتھ فسیلیٹی کمپنی اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی میں تنازع
شائع 30 مارچ 2023 12:22pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے ہیلتھ کارڈ سہولت بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط کے مطابق اگر پنجاب حکومت نے واجبات ادا نہ کیے تو یکم اپریل سے صحت کارڈ سہولت بند ہوگی۔

پنجاب ہیلتھ کمپنی کےسربراہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جلد تمام فنڈزجاری کردے گی۔

دستاویز کے مطابق پنجاب حکومت نے 83 ارب روپے کے بقایاجات ادا کرنے ہیں اور 125 ارب کا بجٹ مختص ہوا مگر31 ارب کے فنڈز تاحال جاری ہوئے۔

دستاویزمیں بتایا کہ 94 ارب روپے کے فنڈز تاحال جاری ہونا باقی ہیں فنڈز کی ادائیگی کے لیے 30 بار خط لکھا ہے۔

Punjab Govt

State Life Insurance Company