Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سے اٹارنی جنرل منصور عثمان کی مسلسل دوسرے روز ملاقات

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التوا سے متعلق کیس میں ہدایات لیں
شائع 30 مارچ 2023 11:14am
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل منصورعثمان کو آج دوبارہ وزیراعظم ہاؤس طلب کیا، دونوں کی یہ ملاقات مسلسل دوسرے روز ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التوا سے متعلق سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمے کی کارروائی سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کے طلب کیے جانے پر وزیراعظم ہاؤس روانہ ہونے والے اٹارنی جنرل دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روزاٹارنی جنرل کومعاملے پر ہدایت لینےکا بھی کہا تھا ۔

Supreme Court of Pakistan

Attorney General of Pakistan

PM Shehbaz Sharif

Punjab KP Election Case