Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی آئل کمپنی کا چین میں پیٹروکیمیکل کے بڑے منصوبے کا آغاز

منصوبے پر مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت 12ارب ڈالر سے زائد ہے
شائع 30 مارچ 2023 10:51am
تصویر/ ڈپوزٹ امیج
تصویر/ ڈپوزٹ امیج

سعودی آئل کمپنی آرامکو نے چین میں پیٹروکیمیکل کے بڑے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

سعودی آرامکو اور چینی فرمیں جوائنٹ وینچر کے تحت چینی صوبے لیاؤننگ میں سرمایہ کاری کریں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیٹروکیمیکل منصوبے پر مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت 12 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

مزید بتایا کہ پروسیسنگ کی سہولیات کے 32 یونٹ بنائے جائیں گے اورایک سال میں 15 ملین ٹن تیل اور ایتھیلین تیار کیا جائے گا۔

china

Saudi Arabia