Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر افطار ڈنرمیں پاکستانی کھانوں کا اہتمام

برطانوی تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کیلئے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں دعوت
شائع 30 مارچ 2023 10:56am
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

بھارتی نژاد رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پُرتکلف افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کی خاص بات شرکاء کے لیے مزیدار پاکستانی کھانوں کا اہتمام تھی۔

کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین گریگ ہینڈز نے برطانیہ کے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر مہمانوں کا استقبال کیا اور برطانیہ کی ترقی میں مسلمانوں کی خدمات کا اعتراف کیا۔

افطار ڈنرمیں اہم مسلم رہنما بھی موجود تھے جہاں ذان، تلاوت قرآن پاک اور نماز کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

پاکستانی کھانوں کی تیاری کے لیے مشہور شیف سلیمان رضا اور اسپائس ولیج کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

مہمانوں نے لذیذ کھانے سے لطف اٹھاتے ہوئے منتظمین کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

اس کے علاوہ لنکاسٹر ہاؤس میں ایک اور افطار ڈنر میں برطانوی وزیر خارجہ کیمی بیڈنوچ اور وزیر تجارت لارڈ جانسن نے شرکاء سے خطاب کیا۔

وزراء نے لندن کو دنیا میں اسلامی مالیات کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

10 Downing Street

Rishi Sunak

Iftar Dinner

PAKISTANI CUISINE