Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اماراتی صدر نے شیخ خالد بن محمد بن زید کو ولی عہد مقرر کردیا

شیخ منصور بن زید متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ہوں گے
شائع 30 مارچ 2023 07:58am

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید الہنیان نے شیخ خالد بن محمد بن زید کو ولی عہد مقرر کردیا۔

شیخ محمد بن زید الہنیان کے فرمان کے مطابق شیخ منصور بن زید متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ہوں گے۔

صدارتی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شیخ محمد بن راشد بھی امارات کے نائب صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

شاہی فرمان کے مطابق شیخ ہزاہ بن زید اور شیخ تہنون بن زید ابوظبی کے نائب حکمران نامزد کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں صدر یو اے ای و ابوظبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے نئی نامزدگیوں کا فرمان جاری کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ نئے ولی عہد شیخ خالد پہلے ہی ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین ہیں۔

انہوں نے امارات کے بہت سے بڑے حالیہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی ہے۔

UAE

ابوظہبی

sheikh mohammed bin zayed al nehayan

sheikh khaled bin mohamed bin zayed