Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش

تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
شائع 29 مارچ 2023 11:12pm

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

کراچی کے علاقوں ڈیفنس، شاہراہ فیصل، راشد منہاس روڈ، ایم اے جناح روڈ، نمائش، گارڈن اور اطراف کے علاقوں میں بارش سے سڑکیں بھیگ گئیں۔

ڈیفنس کےعلاقے میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی، جبکہ بہادرآباد اور کورنگی میں بھی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

karachi

Rain

Weather Updates