نگراں وزیر اطلاعات کے رویے کے خلاف نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط
خیبر پختونخوا کے پراونشنل مینجمنٹ سروس ایسوسی ایشن نے نگراں وزیر اطلاعات کے رویے کے خلاف نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ دیا۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے سیکرٹری اطلاعات کی کرسی پر بیٹھنے اور سیکرٹری سے ان کے گاڑی لینے کا اصرار کیا تھا۔
نگران وزیر اعلیٰ کو آگاہ کردیا ہے کہ آئین میں نگران حکومت کے اختیارات واضح ہیں، نگران حکومت کو کسی فیصلہ سازی کا اختیار نہیں۔ نگراں حکومت کا کام صرف صاف وشفاف انتخابات کرانا ہے۔
خط میں سیکرٹری اطلاعات کے ساتھ وزیر اطلاعات کے رویے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں نگراں وزیراعلیٰ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، نوٹس نہ لینے کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی دی گئی ہے۔
خط کے متن کے مطابق نگراں وزیر نے سیکرٹری کے خلاف پریس کانفرنس کی دھمکی دی تھی۔
Comments are closed on this story.