Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے، ذرائع
شائع 29 مارچ 2023 08:26pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے بھاؤ میں گراوٹ کے باعث پاکستان میں بھی یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع نے مزید بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا، قیمتوں میں کمی یا ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری سے کرے گا۔

petrol price

Petroleum products